Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

یہ اخلاقی اور قانونی جرم ہے ،ڈھول پلیئر ارشمہ

معروف ماڈل و ڈھول پلیئر ارشمہ خان کے نام سے جعلی فیس بک اکاﺅنٹ سامنے آگیا۔ اس حوالے سے ارشمہ خان نے کہا کہ نامعلوم شخص نے میرے نام سے فیس بک آئی ڈی متعارف کروائی ہے جس میں میری تصویر کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔میں اپنے مداحوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ وہ اس حوالے سے محتاط رہیں۔ یہ اخلاقی اور قانونی جرم ہے جس سے کسی کی ساکھ خراب ہو سکتی ہے اور اس ضمن میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے پاس درخواست بھی دائر کروں گی ۔
 

شیئر: