Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

حیدرآباد ی خاتون کی ناگہانی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

 ریاض...... ٹائمز آف انڈیا نے اطلاع دی ہے کہ 31سالہ تحسین سلطانہ نامی ہندوستانی خاتون کا سعودی عرب میں مبہم حالات میں انتقال ہوگیا۔ خاتون کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے۔ متوفی خاتون کے اعزہ نے موت کے اسباب سے پردہ اٹھانے کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط تحریر کئے ہیں۔ ہندوستانی ویب سائٹ نے متوفی خاتون کے ایک رشتہ دار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تحسین پر اس کے شوہر اور اسکے بھائیوں نے تشدد کیا تھا۔ اہل خانہ نے ریاض میں ہندوستانی سفارتخانے سے مطالبہ کیا کہ وہ 5جون کو ہونے والی وفات کے حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کرائے۔ یہ اطلاع بھی دی گئی ہے کہ تحسین نے 3جون کو سعودی عرب میں اپنی موت سے 2روز قبل ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے اپنے اہل خانہ سے کہا تھا کہ اس کا شوہر اور بھائی اس پر تشدد کررہے ہیں۔ اسے قتل کرنے کیلئے اس کے منہ میں روئی بھی ٹھونس چکے ہیں۔ خاتون کی شادی اکتوبر 2014ءمیں محمد عمر نامی شخص سے ہوئی تھی۔ میاں بیوی کا تعلق حیدرآباد کے ماتحت سلطان شاہ سے ہے۔ ہندوستانی رکن پارلیمنٹ امجد خان نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط لکھا ہے۔ 
 

شیئر: