Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

ہندوستانی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ

  نئی دہلی ..... ریاست گجرات کے علاقے جام نگر کے قریب فضائیہ کا ایک اور جیگوار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ بروقت پیراشوٹ کی مدد سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ گزشتہ3 دن میں جیگوارطیارے کے گر کر تباہ ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارے نے گزشتہ روز جام نگر سے طیارے نے پرواز بھری اور پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا پتہ چلا۔ اس نے فوری طور پر  پیراشوٹ کی مددسے طیارے سے باہر چھلانگ لگا دی۔حادثے کی تحقیق کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  جیگوار طیارہ جام نگر سے  پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ 
 

شیئر: