سعودی قیادت نے اردنی فرمانروا کو تخت نشینی کی مبارکباد پیش کی
ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تخت نشینی کی سالگرہ کے موقع پر شاہ اردن عبداللہ الثانی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے شاہ اردن کے لئے صحت و عافیت اور اردن کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شاہ سلمان نے دونو ںملکوں کے برادرانہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے برادر عوام کے منفرد رشتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب زندگی کے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط تر اور خوب تر بنانے کے خواہاں ہیں۔ اسی مضمون کا تہینتی پیغام ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شاہ عبداللہ الثانی کے نام ارسال کیا ہے۔