Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025

بیوی نے غیر اخلاقی تصاویر پوسٹ کرکے شوہر کو نوکری سے نکلوادیا

نئی دہلی۔۔۔۔فرضی فیس بک اکاؤنٹ بناکر کمپنی کے مالک اور ساتھ کام کرنیوالوں کو غیر اخلاقی تصاویر بھیجنے کے الزام میں ایک نوجوان کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔ نوجوان نے الزام لگایا کہ یہ حرکت اس کی بیوی کی ہے جس سے طلاق کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ابتدائی تحقیق سے معاملہ صحیح ثابت ہونے پر پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ابھیشیک 2014ء سے گڑگاؤں میں قائم نجی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا ۔ 2011ء میں اس کی شادی ہوئی لیکن شادی کے کچھ دنوں بعد میاں بیوی میں نااتفاقی پیدا ہوجانے سے دونوں علیحدگی کی زندگی گزار رہے ہیں۔2016ء میں بیوی نے ابھیشیک کے نام سے فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنایا۔ اس میں شوہر کی فوٹولگائی پھر فرضی آئی ڈی کے ذریعے شوہر کی کمپنی کے ملازمین اور سینیئر عہدیداروں کو غیر اخلاقی میسج اور تصاویر پوسٹ کئے۔ نوجوان نے بتایا کہ بیوی کی اس حرکت کے باعث اسے کمپنی نے نوکری سے برخاست کردیاجس کی شکایت اس نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔ایس ایچ او انسپکٹر چندر پرکاش نے بتایا کہ شکایت درست پائی جانے پر بیوی کیخلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -ہاسٹل خالی کرانے پر طلبہ کا ہنگامہ،گاڑیاں نذر آتش

شیئر: