Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

جرمن چانسلر،فرانسیسی صدر کو رعایت دینے پر رضامند

برلن.... جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے فرانسیسی صدر ایمانول میکرن کو یورپی یونین اور خاص طور پر یورو زون میں اصلاحات کے معاملے پر رعایتیں دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر گزشتہ برس سے یورپی یونین میں اصلاحات کے ایجنڈے کی ترویج کر رہے ہیں۔ جرمن چانسلرنے ایک انٹرویو میںکہا کہ وہ سرمایا کاری کے حوالے سے رعایت کی حمایت کرتی ہیں۔ یہ تجویز اگر نافذ ہو جاتی ہے تو یورپی یونین کے امیر اور غریب ملکوں کے مفاد میں ہو گی۔ جرمن چانسلرکے مطابق یہ ممالک بھی جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات سے مستفید ہو سکیں گے۔ 

شیئر: