Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اٹلی : مہاجرین مخالف وزیر داخلہ کا مہاجرین مرکز کا دورہ

روم .... اٹلی کے نئے وزیر داخلہ مہاجرین کے بڑے مرکز سسلی پہنچ گئے۔ اٹلی کے مہاجرین مخالف نئے وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے سِسلی کا دورہ کیا ہے۔ یہ اطالوی جزیرہ اس یورپی ملک پہنچنے والے مہاجرین کی پہلی اہم منزل قرار دیا جاتا ہے۔ سخت نظریات کے حامل سیاستدان سالوینی کی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی پارٹی ’لیگ‘ ہجرت مخالف مہم کے باعث ہی عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔ انہوں نے گزشتہ جمعہ کو اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ اطالوی وزیر داخلہ سالوینی منگل کو لکسمبرگ میں یورپی یونین رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں شریک ہوں گے۔

شیئر: