Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ہریانہ میں شر پسندوں نے مسجد کی دیوار منہدم کردی

چنڈی گڑھ۔۔۔۔ہریانہ میں کھلے مقامات پر نماز ادا کرنے کا تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ کرنال کے نیول گاؤں میں واقع مسجد میں شرپسندوں نے گھس کر نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی ،مارپیٹ کی اورجان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اذان یا نماز کی آواز مسجد سے آئی تو پھر انجام بھگتنا پڑیگا۔ شرپسندوں نے مسجد کی دیوار منہدم کردی اور مسجد کے اسپیکر کے تار کاٹ دیئے۔ اس واقعہ سے علاقے میں کشید گی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کرواقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے یقین دلایا کہ شرپسندوں کو جلد گرفتارکرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -نتیش کے ’’مورتی چور‘‘امیدوار کو عوام نے سبق سکھادیا، تیجسوی

شیئر: