Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بی جے پی کی شکست دراصل کسانوں اور غریبوں کی فتح ہے،اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے کیرانہ لوک سبھا اور نور پر اسمبلی سیٹ پر کامیابی کو مرکز اور ریاستی حکومت کیخلاف ووٹ قراردیا۔ انہوں نے انتخابی نتائج آنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومتوں کیخلاف عوام نے ووٹ دیا۔ بی جے پی کی شکست دراصل کسانوں اور غریبوں کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتائج ملک کی سیاست کیلئے بڑا پیغام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی قومی سطح پر دیگر جماعتوں کی طرف سے اتحاد قائم کرنے کی کوشش میں تعاون دیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں بی جے پی کا صفایا ہوجائیگا۔ عوام لفظوں کی جال میں پھنسنے والے نہیں ۔ ترقی کی جملہ بازیاں کیرانہ میں بی جے پی کے وقار کو نہیں بچاسکی۔
مزید پڑھیں:- - - -پٹرول کے بعد اب گیس سیلنڈر 48 روپے مہنگا

شیئر: