Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

10 سستی ترین ایئرلائنز

 دنیا کی سب سے سستی ایئرلائنز کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر سامنے آنےوالی ایئرلائنوں سے متعلق تازہ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ کارکردگی اور پیسوں کے حساب سے ملائیشیا کی ایئرلائن ایئر ایشیا ایکس سستی ترین ایئرلائن ہے جبکہ دوسرا نمبر ہندوستان کی ایئرانڈیا' نامی ایئرلائن کا ہے ۔تیسرے نمبر پر ایک اور ملائیشین ایئرلائن ہے جبکہ چوتھے پر آئس لینڈ اور ہندوستان کی ہی ایک نجی ایئرلائن پانچویں نمبر پرہے۔سستی ترین ایئرلائن کی فہرست میں چھٹا نمبر عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز، ساتویں پر آئرش کی ریا ن ایئر، آٹھویں پر آسٹریلیا کی کنتاس ایئر لائن جو دنیا کی تیسری قدیم ایئر لائن بھی ہے، نویں نمبر پر آئس لینڈ کی واﺅ ایئر اور دسویں نمبرپر بھی آسڑیلیا ہی کی ورجن ہے۔
 
 
 

شیئر: