Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

شوریٰ نے انسداد چھیڑ خانی قانون کے حق میں ووٹ دے دیا

 ریاض..... سعودی مجلس شوریٰ نے انسداد چھیڑخانی قانون کے مسودے کی منظوری دے دی۔ شوریٰ نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ خادم حرمین شریفین کو بھجوا دیا۔ یہ 8 دفعات پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد چھیڑ خانی کا سدباب ہے جو شخص بھی چھیڑ خانی کے جرم کا مرتکب ہوگا اسے سزا دی جائے گی اور متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ یہ قانون اسلامی شریعت اور ریاستی قوانین کے عین مطابق ہے جن میں فرد کی نجی حیثیت ، اس کے وقار اور آزادی کے تحفظ پر زور دیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین نے مذکورہ قانون کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت وزارت داخلہ کو جاری کی تھی۔ سعودی قیادت فرد ، خاندان اور معاشرے کو چھیڑ خانی کے منفی اثرات اور خطرات سے بچانے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔ 
 

شیئر: