Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اقامہ مخالفین کا کوئی مقدمہ نہیں سنا جائے گا، عدالتی کونسل

 جدہ..... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اعلیٰ عدالتی کونسل نے سعودی عدالتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سعودی عرب میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنےو الوں اور شناختی دستاویز نہ رکھنے والوں کی طرف سے یہ ان کیخلاف کسی بھی مقدمہ کی سماعت نہ کریں۔ اعلیٰ عدالتی کونسل نے یہ ہدایت عدالتوں کے استفسار پر جاری کی۔ کونسل کے مشیران نے توجہ دلائی کہ قانونی دعویٰ پیش کرنے والے نظام کی دفعہ 41 کی بموجب دعویٰ دائر کرنے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ مدعی کا شناختی نمبر اس میں درج ہو اور اپنی پہچان ثابت کرنا مدعی کے ذمہ ہے جبکہ دفعہ 34 کی دوسری شق میں واضح کیاگیا ہے کہ عملدرآمد کے طلبگار کا شناختی نمبر بھی درج کیا جانا ضروری ہے۔ 
 
 
 

شیئر: