Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اسکول گیٹ گرنے سے طالب علم ہلاک

نوی ممبئی ..... نوی ممبئی میں اسکول کا گیٹ ایک طالب علم کے سر پر گر پڑا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ حکام کا کہناہے کہ اس سارے معاملے میں اسکول انتظامیہ کی غفلت ہے۔ یہ اسکول نوی ممبئی میونسپلٹی چلاتی ہے۔ یہ گیٹ بچے کے سر پر گرا تھا۔ اسے فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگیا۔ ٹھیکیدار سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔ 
 

شیئر: