Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

بیٹی کی نعش اسپتال سے ٹھیلے پر لیکر گھر جانا پڑا

    لکھنؤ- - - ہیمرپور میں عوام نے محکمہ صحت کیخلاف احتجاج کیا ۔ علامتی جنازہ نکالا۔ ریاستی وزیر صحت کیخلاف  نعرے لگائے۔ اطلاعات کے مطابق ایک باپ کو ضلع اسپتال سے اپنی بیٹی کی لاش ٹھیلے پر رکھ کر گھر لے جانا پڑا۔ اسپتال سپرنٹنڈنٹ نے ایمبولینس فراہم نہیں کی ۔اس سے قبل لڑکی کی لاش جب پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لائی گئی اس وقت بھی اسپتال میں ایمبولنس نہیں تھی اور بیٹی کی لاش کو رکشے پر رکھ کر پوسٹ مارٹم ہاؤس جانا پڑا۔بتایا جاتا ہے کہ رمیش کی لڑکی ڈگری کالج کی طالبہ ہے ۔کسی وجہ سے اس نے زہر کھا لیا تھا ۔
مزید پڑھیں:- - - -پنشن کیلئے ماں کی نعش 5ماہ تک گھر میں چھپائے رکھی

شیئر: