Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

السعودیہ کی جدہ میں ہنگامی لینڈنگ

جدہ.... مدینہ منورہ سے ڈھاکا جانے والی السعودیہ کی پرواز 3818کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ طیارہ کے جدہ ایئرپورٹ پر اترنے سے قبل ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا تھا۔ ایک اطلاع کے مطابق طیارہ اترتے وقت ٹائر سے چنگاریاں اڑنے لگی تھیں۔ پائلٹ کی کمال مہارت کے باعث طیارہ یقینی حادثہ سے بچ گیا۔ ہواباز ترکی شہری ہے۔ طیارہ اتارتے وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

                         

 

شیئر: