Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

لکھنؤ پولیس نے اخلاقی گراوٹ کی انتہا کر دی

لکھنؤ..... لکھنؤپولیس نے اپنی شبیہ پہلے سے ہی خراب کررکھی ہے لیکن آج پی جی آئی تھانہ پولیس نے تو حد کردی جب ایک نوعمر لڑکی تھانے کے سامنے چیخ چیخ کر فریاد کرتی رہی کہ میری ماں سخت بیمار ہے وہ چل پھر نہیں سکتی، خدارا میری مدد کیجیے، لیکن پولیس ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔ لڑکی اپنی بیمار ماں کو لے کر اسپتال جانا چاہتی تھی لیکن تیلی باغ پہنچتے پہنچتے اس کی حالت بہت خراب ہوگئی اور بے سدھ ہوکر سڑک پر گر پڑی ۔لڑکی بھاگ کر سامنے واقع پولیس چوکی میں چلی گئی لیکن وہاں کسی نے نہیں سنا اور اسے ڈانٹ کر بھگا دیا۔
 

شیئر: