Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

افغانستان ، کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 بم دھماکے ، 8 افراد ہلاک ، 45 زخمی

کابل۔۔۔افغانستان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں تین بم دھماکوں کے باعث آٹھ افراد ہلاک جبکہ 45زخمی ہو گئے ۔ جلال آباد میں واقع کرکٹ اسٹیڈیم کو طالبان نے تین یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کا نشانہ بنایا ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ دھماکے ایسے وقت کئے گئے جب اسٹیڈیم میں مقامی سطح کے میچز جاری ہیں ۔ہلاک ہونے والوں میں کرکٹ میچ کے آرگنائزر ہدایت اللہ ، ظہیر اور متعدد دیگر مقامی حکام شامل ہیں ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ 

شیئر: