مکہ مکرمہ :سیکیورٹی ہیلی کاپٹر روزانہ 4پروازیں بھریں گے
مکہ مکرمہ .... طے کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی ہیلی کاپٹر روزانہ مقدس شہر کی فضاﺅں کے 4چکر لگائیں گے۔ یہ فیصلہ امن عامہ کے انچارج جنرل سعد القحطانی اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی ملاقات کے دوران کیا گیا جس میں ماہ رمضان کے دوران امن عامہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ہیلی کاپٹر 2گھنٹے کی پرواز کریگا۔ یومیہ تناسب 480منٹ بنے گا۔