لاگت سے کم پر سامان فروخت کرنا جرم
ریاض ...تاجروں میں مسابقت کے اعلیٰ ادارے نے بتایا ہے کہ اگر کوئی تاجر دوسرے تاجر کو مسابقت کے ماحول سے نکالنے کیلئے لاگت کی رقم سے کم پر سامان فروخت کریگا تو ایسی صورت میں اس پر یومیہ کے حساب سے جرمانہ ہوگا۔ یہ جرمانہ اس وقت تک یومیہ کے لحاظ سے بڑھتا رہیگا تاوقتیکہ تاجر خلاف ورزی کا سلسلہ بند نہ کردے۔ یومیہ جرمانہ ایک ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ 10ہزار ریال ہوںگے۔