ریاض کے مشہور اسپتال میں مخلوط رقص
ریاض ....سوشل میڈیا پر ریاض کے امیر محمد بن عبدالعزیز اسپتال میں لڑکوں اور لڑکیوں کے رقص پر مشتمل وڈیو کلپ نے ہنگامہ برپا کردیا۔ کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ اسپتال کا لباس پہنے ہوئے خواتین اور مرد اسٹیج پر رقص کررہے ہیں۔ انکے عقب میں اسپتال کانام اور لوگو بھی نظرآرہاہے ۔ یہ سارا کام 2018 ءہفتہ نرسنگ کے ضمن میں انجام دیا گیا۔ اسپتال میں میڈیا کے انچارج نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وڈیو سے اسپتال کا کوئی تعلق نہیں۔ ہم نہیں سمجھتے کہ یہ واقعہ اسپتال یا اس کے ماتحت کسی عمارت میں ہوا ہوگا۔