Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

مسلمان آپسی رنجش ، حسد ، کینہ و عداوت جیسے امراض سے خود کو پاک کرلیں

مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا کے زیر اہتمام جلسئہ استقبال ماہ رمضان ،مولانا اسجد قاسمی ، مولانا عابد ندوی اور مولانا بانعیم مظاہری کا ایمان افروز خطاب 
جدہ ( امین انصاری ) مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا کے زیر اہتمام جلسئہ استقبال ماہ رمضان جدہ کے مقامی ہوٹل میں مولانا عبدالرحمن مظاہری بانی و ناظم اول مجلس علمیہ کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا ۔ مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم مظاہری،نائب ناظم مجلس علمیہ نے نگرانی کی ۔تلاوت محمد انس نے کی جبکہ سید خالد حسین مدنی نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔ نو فارغ عالم دین مولانا اسجد قاسمی ابن حافظ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت محمدیہ کو رمضان کا عظیم الشان مہینہ عطا فرمایا گیا جس میں سنت و نوافل کو فرض کے درجہ میں اور ایک فرض کو 70 فرض کے درجہ میں رکھا اور ایک رات اس ماہ میں 1000 مہینوں سے افضل والی عطا کی ۔ خوش نصیب ہیں جو رمضان کا صحیح حق ادا کرکے اپنے اعمال میں اضافہ کرلیتے ہیں ۔ مولانا عابد ندوی نے کہا کہ رمضان قرآن مجید کے نزول کا مہینہ ہے انہوں نے تلقین کی ہم کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کریں ۔رمضان کے روزے بغیر عذرشرعی اگر کو ئی ترک کردے اور ساری عمر روزے رکھ بھی لے تو اس کا کفارہ نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے اس ماہ مبارک کو رحمتوں ، برکتوں اور مغفرتوں کا مہینہ قرار دیا ۔ مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم نے کہا کہ رمضان قلوب کی صفائی و تطہیر کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں آپسی رنجش ، حسد ، کینہ کپٹ، عداوت جیسے امراض سے اپنے آپ کو پاک کرلینا چاہئے ۔ اپنی زبان ، ہاتھ اور عمل سے کسی کا دل نہ دکھائیں ۔تقوی اختیار کریں اور عبادتوں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں تاکہ قرب الہی میسر ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنی زکواة کو پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کریں کیونکہ زکواة آپ کے پیسے کو پاک کرتی ہے ۔انہوںنے اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نمازیں ادا کرنے اور خیر و خیرات کرنے کی تلقین کی کیونکہ اس ماہ مبارک میں اجر و ثواب کی مقدار بڑھادی جاتی ہے ۔ جلسہ میں علماءحفاظ اورکمیونٹی کی سرکردہ شخصیات جن میں محمد لیاقت علی خان ، محمود مصری ، عارف الدین ، کلیم الدین ، حافظ امجد ،حافظ شبیر ، ندیم عبدالباسط ، اسلم افغانی ، ابراہیم شیخ اور طلباءکی کثیرتعداد موجود تھی ۔ مولانا بانعیم کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔
 

شیئر: