Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

رابطہ عالم اسلامی نے انڈونیشی گرجا گھروں پر حملوں کی مذمت کردی

مکہ مکرمہ....رابطہ عالم اسلامی نے انڈونیشیا کے شہر سورا بایا کے 3گرجا گھروں پر دہشتگردانہ دھماکوں کی مذمت کردی۔ سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ یہ وحشیانہ جرم اسلامی فکر کے حوالے سے انتہائی گھناﺅنا ہے۔ اسلامی شریعت نے امن پسندوں کو نشانہ بنانے پر سخت سزا مقرر کی ہے۔ عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانا اور انکے تقدس کو پامال کرنا اسلامی شریعت میں بڑا جرم ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی مذہب کے عبادت گاہ کو استثنیٰ نہیں دیا گیا۔
 

شیئر: