کانگریس کو 21 ریاستوں سے بیدخل کرچکے، رمن سنگھ
نئی دہلی- - - -اپنی وکاس یاترا کے دوسرے روز چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے کہا کہ انکی اس یاترا کا مقصد یہ جاننا ہے کہ انکی حکومت کی اسکیموں پر عوامی ردعمل کیسا ہے اور عوام کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لانے میں وہ اسکیمیں کتنی سود مند اور معاون ثابت ہوئیںلیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے حزب اختلاف کانگریس کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ کانگریس مسلسل اپنی بنیاد کھوتی جارہی ہے اور ایکزٹ پول کے نتیجے سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ ان کا کرناٹک قلعہ بھی منہدم ہو رہا ہے۔ 21 ریاستوں سے بی جے پی نے اسے اقتدار سے بے دخل کر دیا ہے اسکے باجود وہ آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدہ کی دعویدار بن رہی ہے تو اسے دن میں دیکھا جانے والا خواب جیسا ہی سمجھنا چاہئے۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ کرناٹک میں بھی بی جے پی اقتدار میں آئیگی اور وہاں بھی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لگاتار ریاستوں میں انتخابی شکست کے باوجود بھی وہ کچھ بھی سیکھ نہیں رہی ۔ سرکاری رقم سے ترقی کے سفر کے ذریعہ بی جے پی کے حق میں انتخابی ماحول بنانے کے کانگریس کے ذریعے ان پر لگائے جا رہے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ کانگریسیوں کی نظر کا قصور ہے۔