Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

یورپی یونین ایرانی ڈیل کو برقرار رکھے گی، موگیرینی

برسلز ۔۔۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف فیدریکا موگیرینی کا کہنا ہے کہ یونین ایران کے ساتھ طے پانے والی جوہری ڈیل کو برقرار رکھے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی علیحدگی کے باوجود اس ڈیل کا احترام کیا جائیگا۔ موگیرینی کے مطابق یونین کا عزم ہے کہ ڈیل برقرار رکھی جائے۔ موگیرینی کے بقول ایران کے صدر حسن روحانی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ڈیل کا احترام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔15مئی کو فیدریکا موگیرینی برسلز میں برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور ایرانی وزرائے خارجہ کی میٹنگ کی صدارت کریں گی۔

شیئر: