Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

امیتابھ کا بل گیٹس سے اظہار تشکر

بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن ایک جانب سوشل میڈیاپر انتہائی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں تو دوسری جانب سماجی معاملات پروہ اپنا موقف دینا نہیں بھولتے۔ حال ہی میں امیتابھ بچن نے عالمی شہرت یافتہ امیر ترین شخصیت بل گیٹس سے اظہار تشکر کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے ہندسے پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے اور'پولیو فری ملک' بننے پربل گیٹس کی کاوشوں کا شکریہ اداکیاہے۔ امیتابھ بچن اقوام متحدہ کی جانب سے پولیو کیلئے خیرسگالی سفیر مقرر کئے جاچکے ہیں۔امیتابھ ملک میں انسداد پولیو مہم کا حصہ بھی رہے ہیں۔
 

شیئر: