Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ہند میں موجود سعودیوں کیلئے ہدایت

نئی دہلی.... ہندوستان میں سعودی سفارتخانے نے سیاحت، علاج ، تعلیم اور کاروبار وغیرہ کی غرض سے ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں موجود سعودی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ سفارتخانے نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ ہندوستان کی بعض ریاستوں میں گردو غبار کا طوفان آیا ہوا ہے ۔ دہلی ، اس کے مضافات نیز ہریانہ کا موسم انتہائی مخدوش ہے ۔ گرج چمک کے ساتھ بارش اور گردو غبار کے طوفان کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ سعودی شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہونے کی صورت میں سفارتخانے سے رجوع کریں۔
 
 
 

شیئر: