Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

انیل کے صاحبزادے بھی بالی وڈ میں

بالی وڈ کے شہرت یافتہ اداکار انیل کپور کے بعد ان کی بیٹی سونم کپور کے بالی وڈ میں چرچے عام ہیں۔ اب انیل کپور کے صاحبزادے ہریش وردھن کپور نے بھی بالی وڈ میں قدم رکھ دیاہے۔ان کی پہلی فلم 'بھوش جوشی سپرہیرو' کا ٹریلر ریلیز کردیاگیاہے۔فلم میں ہریش ایک ایسے سپرہیرو کا مرکزی کردار نبھارہے ہیں جو معاشرے میں پھیلے جھوٹ کو اپنے انداز سے دنیا کے سامنے لاتاہے اور کرپٹ افراد کو بے نقاب کردیتاہے اس فلم کے ٹریلر میں وہ” ہیرو پیدا نہیں ہوتا ،بنتا ہے“ کا ڈائیلاگ بولتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی
 
 

شیئر: