مدینہ : آج سے ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنیوالوں کی پکڑ دھکڑ
مدینہ منورہ..... مدینہ منورہ محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ آج بدھ 9بجے صبح سے ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال اور حفاظتی بیلٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف مشینی مہم شروع ہو گی۔ ڈرائیوروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی بیلٹ کی پابندی کریں اور کار چلاتے وقت موبائل استعمال نہ کریں جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا وہ کیمروں کی زد میں آ جائے گا۔ مقررہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔