Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

امریکہ:یورپی یونین کے استثنیٰ کی مدت ختم ہونے والی ہے

برسلز.....امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کو اضافی درآمدی ڈیوٹی کے حوالے سے حاصل استثنیٰ کے بارے میں فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ تجارتی امورکی یورپی کمشنر نے کہا کہ منگل سے المونیم اور اسٹیل پر اضافی محصولات عائد کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن ممکنہ امریکی اقدام کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات اولین ترجیح ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ اگر یورپی یونین اور امریکہ کے مابین اس معاملے کا غیر مشروط اور دیرپا حل تلاش نہ کیا جا سکا تو یورپی یونین کی جانب سے 3 گنا سخت ردعمل سامنے آئے گا۔
 

شیئر: