دہشتگردوں کی مدد پر قطر کیخلاف ثبوت
ریاض ...امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے دستاویزات کی بنیاد پر واضح کیا ہے کہ قطر نے عراق میں دہشتگردوں کو کروڑوں ڈالر دیئے۔ قطر نے اپنے شہریوں اور حکمراں خاندان کے مغوی افراد کی رہائی کے نام پر دہشتگردوں کو بھاری رقم دی۔ قطر کے ایک بڑے سفارتکار نے اپریل میں اپنے سربراہ کے نام خط میں اس کا تذکرہ کیا۔ عراق میں قطری سفیر زید بن سعید کے خطوط سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قطر کا خزانہ انتہا پسندوں کے قبضے میں جانے والی سرگرمیوں سے نالاں تھے۔ قطر کے حکمرانوں نے اپنے شہریوں کی آزادی کیلئے خفیہ مذاکرات کئے تھے۔ قطری سفیر کا خیال تھا کہ مذاکرات میں شامل لوگ چور ہیں۔ یہ شام، لبنانی حزب اللہ اور عراقی حزب اللہ کے لوگ تھے© ان کا مقصد قطر سے دولت حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیںتھا۔