Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اب اپنے شہری کویت نہیں بھیجیں گے، فلپائنی صدر

منیلا: فلپائنی صدر روڈریگو دوٹیرٹی نے کویت میں مقیم فلپائنی تارکین سے واپس آنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت میں فلپائنی شہری ناپسندیدہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کویتی حکومت سے کہا کہ اگر فلپائنی شہریوں کا وجود ناقابل برداشت بن گیا ہے تو ہمیں ان کی واپسی کے لئے کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ہم اپنے شہری کویت نہیں بھیجیں گے نیز کویت میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو واپس لائیں گے۔ ان کی واپسی کے لئے اگر قرض لینا پڑا تو ضرور لیں گے۔ ہم چین سے درخواست کریں گے اپنے شہریوں کی واپسی کے لئے ہماری مدد کرے۔ 
 

شیئر: