Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

حسد نہ کرناکامیابی کا راز ہے، بشریٰ انصاری

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہونا اورکسی قسم کا حسد نہ کرنا ہی میری کامیابی کا راز ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے دور میں ٹی وی پر کام کرنے کو معیوب سمجھا جاتا تھا اور خاندان والوں کی طرف سے بڑی سختی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔آج کل پڑھے لکھے اور اچھے گھرانے کے لڑکے اور لڑکیاں اس شعبے کی طرف آرہے ہیں جو خوش آئند ہے ۔میں ان کا کام دیکھ کر خوش ہوتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تین بہنوں نے ٹی وی پر کام کیا ہے اور میری ایک عادت ہے کہ میں سب کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ محنت کیا ہوتی ہے اس لئے میں دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں ۔
 

شیئر: