Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

#خواجہ_آصف

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں نااہل قرار دے دیا گیا۔ عدالتی فیصلہ ٹویٹر صارفین میں بھی زیر بحث رہا اور صارفین نے اسے عدالتوں اور آئین و قانون کی فتح قرار دیا۔
پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا : عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا ہے اور یہ ملک میں آئین و قانون کے نفاذ کی طرف عملی قدم ہے۔ خواجہ آصف کو اس فیصلے کے بعد "کوئی شرم کوئی حیا" کا صحیح مطلب معلوم ہو جائے گا۔
بریگیڈیئر ریٹائر شاہد لطیف نے ٹویٹ کیا : اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد خواجہ آصف کو اس بات کو تسلیم کرلینا چاہئے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے اپنا اقامہ چھپایا ۔ عدلیہ نے آج ایک تاریخ ساز فیصلہ دیا ہے۔
معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا : پاکستان میں سول اور عسکری قیادتوں نے ستر سال تک آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ اب عدالتیں میرٹ پر فیصلہ دے رہی ہیں تو لوگوں کو اس میں بھی سازش نظر آرہی ہے۔ ایسا پاکستان میں پہلی بار ہوا ہے کہ طاقتور افراد آئین و قانون کے سامنے بے بس ہیں۔
نفیسہ شاہ کا کہنا ہے : عدالت نے نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دیا تھا لہٰذا اسی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی بھی یقینی تھی۔ 
یوسف نظر نے ٹویٹ کیا : وزیراعظم کے بعد اب وزیر خارجہ کو بھی نااہل کر دیا گیا ہے جس سے واضح طور پر یہ پیغام جارہا ہے کہ پاکستان میں جوڈیشل مارشل لاء نافذ ہے اور انتخابات کا وقت پر ہونا بے حد مشکل ہے۔
علی سلمان علوی نے ٹویٹ کیا : خواجہ آصف بھی مجھے کیوں نکالا کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔
نادیہ مرزا نے ٹویٹ کیا : خواجہ آصف نے نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیا ابھی ان کے تسلی نہیں ہوئی؟
شاہین ظفر نے مطالبہ کیا : تمام صوبائی اور وفاقی ارکان اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی جائے اور جھوٹ بولنے والے افراد کو نااہل کیا جائے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں