Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

راجپال یادو کو قید کی سزا

بالی وڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادو کو ہندوستان کی عدالت نے چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار راجپال یادو کو قرضہ لینے اور مقررہ وقت پر ادائیگی نہ کرنے پر عدالت نے 6 ماہ قید کی اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے تاہم راجپال ضمانت پر رہا ہیں۔واضح رہے کہ راجپال یادو نے کسی تاجر سے اپنی فلم بنانے کیلئے 5 کروڑ روپے قرضہ لیاتھا جس کی ادائیگی ممکن نہ ہونے پر تاجر نے اداکار کیخلاف عدالتی کارروائی کی تھی۔
 

شیئر: