Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

عوام اور تحفظ صارفین

پیر 23اپریل2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ
  محکمہ شماریات نے کل اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا ہے کہ 22بنیادی اشیا ءکے مقابلے میں 65اشیا ءکے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ رپورٹ ظاہر کررہی ہے کہ سعودی معیشت مسلسل ترقی کررہی ہے ۔ تمام شواہد ظاہر کررہے ہیں کہ سرمایہ گردش میں ہے۔
ان شواہد سے یہ تاثر بھی مل رہا ہے کہ سعودی مارکیٹ کا مزاج بین الاقوامی مارکیٹوں سے ہم آہنگ نہیں۔ جب بھی ہم مختلف اشیاءتیار کرنے والے ممالک میں قیمتوں میں کمی کی رپورٹ سنتے ہیں بلکہ پیداواری ممالک سے بھی جب ہمارے پاس یہ رپورٹیں آتی ہیں جو سامان خرید کر استعمال کررہے ہیں، اسی کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ ہمارے بازاروں میں اشیا ءکے نرخ مسلسل بڑھتے چلے جارہے ہیں۔
تحفظ صارفین کے ادارے اور وزارت تجارت و سرمایہ کاری کا فرض ہے کہ وہ سعودی مارکیٹ کی آزادی سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے تاجروں اور تمام ایجنٹوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کریں۔ نرخوں کو کنٹرول کریں۔ ایسے تاجروں کے خلاف کارروائی کریں جو مسابقت کے ماحول سے بالا ہوکر نرخ متعین کررہے ہیں۔ صورتحال کا تقاضا ہے کہ اجارہ داری کو روکنے اور مسابقت کا صحتمند ماحول برپا کرنے کیلئے فوری اقدام کرنا ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: