Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

نجران پر داغا جانے والا حوثیوں کا میزائل فضاءمیں تباہ

ریاض..... یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی فضائیہ نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے نجران پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو حدف پر پہنچنے سے پہلے ہی فضاءمیں تباہ کردیا۔ حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک اور میزائل صحراءمیں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ المالکی کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے جو میزائل نجران پر داغا تھا اس سے ان کا مقصد آبادی کو نقصان پہنچانا تھا۔ تباہ ہونے والے میزائل کے ٹکڑے مختلف محلوں پر آگرے جن سے ایک زرعی فارم میں آگ بھی لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
 

شیئر: