Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

گردو غبار کے طوفان سے رفحا کا دن رات میں تبدیل

رفحا.... گردو غبار کے طوفان نے رفحا کے دن کو رات میں تبدیل کردیا۔ سڑکوں پر دن کے وقت رات کا گمان ہونے لگا۔ مقامی شہریوں نے اس منظر کی وڈیو کلپ تیار کرکے سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ وائر ل ہوگئی۔ شمالی حدود ریجن میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے گردو غبار کا طوفان آیا ہوا ہے۔ گورنر شہرادہ فیصل بن خالد نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طوفان کے منفی اثرات سے عوام کو بچانے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے جملہ وسائل بروئے کار لائیں اور شہریوں کو سہولتیں فراہم کریں۔
 

شیئر: