Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ایبولا پرتحقیق کرنے والا سائنسدان اسی مرض میں مبتلا

بڈاپسٹ.... عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہنگری کے اس سائنسدان کے لیے خصوصی ویکسین روانہ کر دی گئی ہے جو اتفاقیہ طور پر ایبولا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ ہنگری کے طبی ذرائع کے مطابق ریسرچر بوڈاپیسٹ کی ایک لیباریٹری میں ایبولا وائرس کے نمونوں کی محفوظ پیکنگ میں مصروف تھا کہ حادثاتی طور پر وہ اس کی لپیٹ میں آ گیا۔ سائنسدان کے بیمار ہونے کے بعد ہنگری کی حکومت نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے خصوصی ادویات کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔ ہنگری کی حکومت نے سائنسدان کو فوری طور پر بوڈاپیسٹ کے ہسپتال کے ایک کمرے میں علاج کے لیے قرنطینہ میں رکھ دیا ہے۔

شیئر: