ادکار سلمان خان کے بیرون ملک سفر پر لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ وہ اب ہندوستان سے باہر سفر کرسکتے ہیں۔جودھ پور کی عدالت نے بالی وڈ اداکارکو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ وہ اگلے ہفتے سفر پر جاسکتے ہیں۔قبل ازیں فیصلہ کیاگیا تھا کہ عدالتی پابندی کے باعث ان کی فلموں کی شوٹنگ بیرون ملک کے بجائے ہند میں ہی کی جائے گی۔