Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شہزادہ ہیری دولت مشترکہ کے یوتھ ایمبسڈر مقرر

لندن ... برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے اپنے 33 سالہ پوتے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ کیلئے یوتھ ایمبسڈر مقرر کر دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پرنس ہیری کا پہلا اعلیٰ درجے کا عوامی کردار ہو گا جس میں وہ اپنی ہونے والی بیگم کے ہمراہ نوجوانوں کو برطانوی دولت مشترکہ کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ترغیب دیں گے۔برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ کی سربراہ ہیں اور انہوں نے یوتھ ایمبسڈر کی ذمہ داری پرنس ہیری کو سونپی ہے۔شہزادہ ہیری نے کامن ویلتھ کے افتتاحی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ نوجوانوں کیلئے دولت مشترکہ کے سفیر کے طور پر ان یہ کام اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کے خیالات، مسائل اور امیدوں کو سنا جائے۔

شیئر: