Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 09 مئی ، 2026 | Saturday , May   09, 2026
ہفتہ ، 09 مئی ، 2026 | Saturday , May   09, 2026

اسرائیلی فوجی 30 فلسطینیوں کو پکڑ کر لے گئے

غزہ سٹی ..... اسرائیلی فوجی مقبوضہ علاقے سے امن و امان کو خراب کرنے کے بہانے 30 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے لے گئے ۔ دریائے اردن کے مغربی کنارے سے اسرائیلی فوجی امن کو خراب کرنے کی کوشش کے بہانے 30 نوجوانوں کو گرفتار کر کے لے گئے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہر روز کسی نہ کسی بہانے اسرائیلی فوجی نوجوانوں کو پکڑ کر لے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں اس وقت 7 ہزار سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔

شیئر: