Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ہندوستانی پہلوان کاحریف کو کاٹنے کا اعتراف

گولڈ کوسٹ:ہندوستانی ریسلر سمیت ملک نے کامن ویلتھ گیمز کے مینز 125 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا لیکن اسی کے ساتھ انھوں نے کینیڈا کے ریسلر کورے جاروس کو ’ کاٹ کھانے ‘ کا بھی اعتراف کرلیا۔ سمیت ملک نے مذاقاً کہا کہ اس کا ذائقہ زیادہ اچھا نہیں تھا ۔ کینیڈین ریسلر نے سمیت پر راونڈ روبن مقابلے کے دوران کاٹنے کا الزام لگایا تھا۔ہندوستانی ریسلر نے تردید کرنے کی بجائے کہا تھا کہ مجھ سے یہ حرکت غصے میں سرزد ہوگئی تھی اور میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔دوسری جانب دفاعی چیمپیئن جاروس کو اس بار سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ، حیران کن طور پر 8 برس قبل دہلی کامن ویلتھ گیمز میں جاروس نے بھی ایسی ہی حرکت کی تھی ۔ 

شیئر: