Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ہند کی سائنہ نہوال نے بیڈمنٹن میں سونے کا تمغہ جیت لیا

گولڈ کوسٹ :ہندکی معروف بیڈمنٹن کھلاڑی سائنہ نہوال نے آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں انہوں نے ہم وطن حریف وینکاتا پسرلا کو بآسانی 0-2سے شکست دی۔ مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ملائیشیا کے چانگ وائی لی نے ہندکے سری کانتھ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2سے شکست دی اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔بیڈ منٹن میں گولڈ میڈل جیتنے پر شہر حیدرآباد میں بیڈمنٹن اسٹار سائنہ نہوال کے ارکان خاندان میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ سائنہ کی والدہ اوشا رانی نے کہا کہ ان کی بیٹی کی کامیابی پر انہیں بہت خوشی ہورہی ہے ۔ سائنہ اس کامیابی کےلئے سخت محنت کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ عموما ًوہ اپنی بیٹی کے اہم میچ نہیں دیکھتیں بلکہ ان کی کامیابی کیلئے دعا کرتی ہیں ۔سائنہ نہوال کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ دولت مشترکہ کے کھیلوں میں ویمنز سنگلز میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔28سالہ سائنہ پہلی ہندوستانی خاتون بیڈ منٹن کھلاڑی بن گئیں جنہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتا ۔

شیئر: