پیر 16اپریل 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الحیاة“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین نے القدس اور فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے قائم اونروا کو 200ملین ڈالر کا عطیہ پیش کردیا۔
٭ شام میں کیمیائی اسلحہ کے استعمال اور ایرانی مداخلت کی مذمت۔
٭ القدس سربراہ کانفرنس نے امریکی فیصلے کی مذمت کردی اور علاقائی توسیع کے عزائم پر بندش کا مطالبہ کردیا۔
٭ عرب سربراہ کانفرنس نے حوثی باغیوں کی مدد پر ایران کی مذمت کردی، عادل الجبیر۔
٭ روس نے یمن میں قیام امن کے لئے تعاون کی پیشکش کردی۔
٭ شامی بحران کے سیاسی حل کیلئے سہ ملکی حملے سے استفادے کی کوششیں شروع۔
٭ تیونس اور فلسطین کے باشندوں نے مصری فوج کے کیمپ پر حملہ کیا۔
٭ شاہ سلمان عربوں کو متحد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اماراتی وزیر۔
٭ ایران ہی عربوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، اسپیکر عرب پارلیمنٹ۔
٭ ایران عربوں کا بھلا نہیں چاہتا، ابو الغیط۔
٭٭٭٭٭٭٭٭