Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جاپان کی آبادی میں مسلسل ساتویں سال کمی

ٹوکیو .... جاپانی حکومت کے ایک سروے کے مطابق ملکی آبادی مسلسل عمر رسیدہ اور کم ہو رہی ہے۔داخلہ امور کی وزارت نے کہا کہ گزشتہ سال یکم اکتوبر کو غیر ملکیوں سمیت جاپان کی کل آبادی 12 کروڑ 67 لاکھ تھی۔7سال مسلسل کمی کے رجحان کے ساتھ یہ 2016 کی نسبت 2 لاکھ 27 ہزار کم ہے۔صنفی اعتبار سے مردوں کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار اور عورتوں کی تعداد 6 کروڑ 50 لاکھ 50 ہزار رہی۔65 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ریکارڈ حد تک بڑھتے ہوئے کل آبادی کا 27.7 فیصد رہی۔15 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد ریکارڈحد تک کم ہو کر کل آبادی کا 12.3 فیصد رہی۔

شیئر: