Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025
تازہ ترین

روسی ایجنٹ پر کیمیاوی حملہ کی تصدیق

 
نیویارک .....کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کی بین الاقوامی تنظیم ( او پی سی ڈبلیو) نے سابق روسی جاسوس پر کیمیائی حملے کی تصدیق کر دی ہے۔تنظیم نے ایک بیان میں کہاکہ سرگئی اسکرپل اور ان کی بیٹی جولیا کے خون کے نمونوں سے ثابت ہو گیا ہے۔ اس حملے میں زہریلا مادہ استعمال کیا گیا تھا۔ ان نمونوں کی چار مختلف لیباریٹریوں میں جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ تاہم اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کیمیائی مادہ کس ملک میں تیار کیا جاتا ہے۔ برطانوی حکومت4 مارچ کے اس حملے کی ذمہ داری روس پر عائد کرتی ہے، جسے روس نے مسترد کر دیا ہے۔

شیئر: