Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

الاحساءمیں زبردست بارش ، ٹریفک حادثات کی بھرمار

الاحساء(محمد جلال الدین قریشی ) الاحساءالہفوف میں بدھ کو زبردست بارش ہوئی ، متعدد مقامات پر زندگی کے معمولات درہم برہم ہوگئے۔ کئی مقامات، گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ دوسری جانب عسیر سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل بارش کے باعث یہاں 50 حادثات وقوع پذیر ہوئے۔ دو افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔ پورے علاقے میں ہلال احمر اور صحت اداروں کی امدادی ٹیمیں چوکس ہوگئیں۔ ہلال احمر کے ترجمان محمد الشہری نے مشورہ دیا کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی خراب موسمی حالات میں احتیاطی تدابیر کا پوری طرح سے دھیان رکھیں۔ امداد طلب کرنے کیلئے 997 پر رابطہ کریں اور حادثہ ہونے کی صورت میں بھیڑ بھاڑ کرنے سے گریز کریں۔ 

شیئر: