Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پیرس پہنچ گئے

پیرس: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان پیرس پہنچ گئے۔ وہ فرانس حکومت کی دعوت اور خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر فرانس پہنچے ہیں۔ قبل ازیں ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد ہفتہ کو امریکہ سے فرانس روانہ ہوگئے جہاں ان کی ملاقات صدر ایمانویل میکرون سے ہوگی۔ امریکہ سے روانہ ہوتے وقت ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام مکتوب روانہ کرکے بہترین میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں قیام کے دوران بہترین میزبانی ہم دونوں کے ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کی عکاسی کرتی ہے جس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 
 

شیئر: