Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر اسرائیل سے تعلقات نہیں ہوں گے، ولی عہد

لاس اینجلس: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر قائم نہیں ہوسکتے۔ سعودی عرب فلسطین کی مدد کرتا رہے گا اور فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کے لئے ہم حلیفوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ امریکی اخبار ٹائمز کوانٹر ویو دیتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ شاہ سلمان نے متعدد مرتبہ فلسطینی صدر ابو مازن کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب ان کی مدد کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہے۔فلسطینیوں کے مفاد کے لئے جو کچھ ہوسکتا ہے ہم کریں گے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: