Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ولی عہد سے فلمی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کے سربراہوں نے ملاقات کی

لاس اینجلس: ولی عہد ووزیر دفاع سے فلمی صنعت اور تفریح فراہم کرنے والی بڑی امریکی کمپنیوں کے سربراہان اور اعلی عہدیداران نے ملاقات کی۔ لاس اینجلس میں ولی عہد کی اقامت گاہ میں منعقد ہونے والی ملاقات میں سعودی سفیر خالد بن سلمان اور ولی عہد کے وفد میں شامل اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ فلمی صنعت اور تفریح سے وابستہ کمپنیوں کے سربراہان سے میڈیا، سینما اور تفریح کے جدید وسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ فلمی صنعت اور تفریح کے شعبے میں مملکت کے ساتھ تعاون اور شراکت داری پر بھی گفتگو ہوئی۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ،تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: